Srinagar Say Kargil Tak
سرینگر سے کاگل تک
:ا۔ فرہنگ
الفاظ ؛ محنی
خطّہ ؛ زمین کا گھِرا ہوا حصّہ۔ ملک۔ سرزمین
منقسم ؛ تقسیم کیا ہوا۔ بانٹا ہوا
زیر تعمیر ؛ جو تعمیر ہو رہا ہے
صحت افزا مقام ؛ صحت کو بہتر بنانے والی جگہ۔ تندرستی کے لیے مفید جگہ
سربہ فلک ؛ بہت اونچا۔ بہت بلند۔ آسمان کو چھونے والا
بلندو بالا ؛ اُونچے قد کا۔ دراز قد
بلّور ؛ شیشہ۔ ایک معدنی چمک ڈار جوہر کا نام۔ صاف
درّہ ؛ دو پہاڑوں کے درمیان کا راستہ۔ گھاٹی
تیرتھ استھان ؛ مقدس مقام۔ زیارت گاہ
مرغزار۔ ؛ سرسبز میدان۔ چراگاہ
برف پوش ؛ برف سے ڈھکا ہوا
تاحِد نگاہ ؛ جہاں تک نظر جائے۔ بہت دور تک
چٹیل ؛ وہ میدان جہاں کوئی گھاس یا درخت نہ ہو
لا منتہی ؛ نہ ختم ہونے والا۔ جس کی کوئی حد نہ ہو
نباتات ؛ نبات کی جمع۔ پودے۔ سبزیاں۔ ترکاری
جدید طرز ؛ نیا ڈھنگ۔ نیا طریقہ
شمسی توانائی ؛ دھوپ سے حاصل ہونے والی طاقت
حیرت انگیز ؛ حیرت میں ڈالنے والا۔ حیران کرنے والا
ایندھن ؛ جلانے کی چیزیں۔ لکڑی
قطعہٓ زمین ؛ زمین کا ٹکڑا
شرحِ خواندگی ؛ پڑھائی کی شرح، پڑھے لوگوں کی تعداد
رغبت ؛ دل چسپی۔ لگاوٓ
نجی اسکول ؛ پرائویٹ اسکول۔ لوگوں کے ذاتی طور پر چلاےٓ جانے والے اسکول۔
نخلستان ؛ صحرا میں وہ جگہ جہاں درخت اُگے ہوں
اضافہ ؛ زیادتی
باعثِ کشش ؛ کشش کی وجہ
وافر ؛ کافی۔ کافی تعداد میں
پس ماندہ ؛ پچھڑا ہوا، پیچھے رہ جانے والا
ب ۔ سوالات
سوال ۔سرینگر سے کرگل تک کون کون سے قابلِ ذکر مقامات ہیں؟
جواب . سرینگر سے کرگل تک راستہ میں مندرجہ ذیل قابلِ ذکر مقامات آتے ہیں
گاندربک، کنگن، سونہ مرگ، بال تل، زوجیلا درّہ، اور لداخ۔
سوال۔ سونہ مرگ کے بارے میں چند جملے لکھئے؟
جواب۔ سونہ مرگ ایک چھوٹی سی وادی ہے، جو سر بہ فلک پہاڑوں، چیڑ اور دیوار کے سر سبز اور بالا درختوں اور خُو بصورت سبزہ زاروں کے لیے کافی مشہور ہے۔ یہ جگہ سیا حوں کے لیے باعثِ کشش ہے۔ اس وادی کے بیچوں بیچ ایک ندی بہتی ہے جس کا پانی بلّور کی طرح صاف وشفاف ہے۔ یہ ندی اس مقام کے قدرتی حُسن کو چار چاند لگاتی ہے۔
سوال۔ دراس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں۔ چند جملوں میں بیان کیجیے؟
جواب۔ دراس مٹایئن کے بعد آتا ہے، یہ دُنیا میں سائبیریا کے بعد دوسرا سرد ترین مقام ہے۔ دراس میں درجہٓ حرارت سردیوں کے موسم میں منفی پنتالیس ڈگری تک گر جاتا ہے۔ دراس سر سبز و شاداب ہے۔ یہاں پر جدید طرز کے متعد فارم نظر آتے ہیں۔ یہاں ایسے مکانات تعمیر ہوئے ہیں جو شمسی توانائی سے گرم رہتے ہیں۔
سوال۔ کرگل کس دریا کے کنارے آباد ہے اور یہاں کون کون سے پھل اُگتے ہیں؟
جواب۔ کرگل دریا ئے سورو کے کنارے پر آباد ہے یہاں چھوٹے سیب، خُوبانی اور دوسرے پھلوں کے ساتھ ساتھ جوار اور گیہوں کی پیداوار بھی ہوتی ہے۔
سوال۔کرگل کے لوگوں کے طرزِ زندگی پر روشنی ڈالیے؟
جواب۔ کرگل میں مسلمان اور بودھ أباد ہیں۔ ان کا لباس اور رہن سہن ایک جیسا ہے۔ یہاں کے لوگ بودھی، پُرکی اور بلتی بولتے ہیں۔ یہاں کا مخصوص لباس لمبا چوغہ ہے جسے گونچا کہا جاتا ہے۔
تلاش کیجیے اوع معنی معلوم کیجیے
آپ اس سبق مہں مو جود پانچ محاورے تلاش کیجیے اور اُن کے معنی لکھیے؟
جواب۔
سر بہ فلک ؛ بہت اونچا
بلند و بالا ؛ اُونچے قد کا
تاحدِ نگاہ ؛ بہت دور تک
دوچار ہونا ؛ واستہ پڑنا
سر سبز و شاداب ؛ بہت زرخیز
وسیح و عریض ؛ بہت بڑا
سمجھیے اور کیجیے
ا۔ سابقہ "با" استعمال کرکے پانچ الفاظ لکھیے۔
کشش ؛ با کشش
حُسن ؛ با حُسن
منقسم ؛ با منقسم
لباس ؛ با لباس
عقیدہ ؛ با عقیدہ
ب۔ درج ذیل واحد کے جمع اور جمع کے واحد لکھیے۔
واحد جمع واحد جمع
ذ ریحہ ذرایٓح۔ شاہراہ۔ شاہراہیں
خطہ۔ خطے۔ کرن۔ کرنیں
فصل۔ فصلیں دفتر۔ دفاتر
قصبہ۔ قصبے۔ وجہ۔ وجوہات
تکلیف۔ تکالیف۔ مسجد۔ مساجد
If you have any doubt, suggestion or question, feel free to contact us.