بیٹے کا خط باپ کے نام
اننت ناگ کشمیر
یکم جنوری 2018ء
جناب والدِ محترم۔
اسلام علیکم۔
بعد سلام کے عرض خدمت اقدس میں یہ ہے کہ آپ کا خیریت نامہ ملا۔ حالات معلوم ہوئے۔ میرا خط ابھی تحریر کے معاملے میں کچّا ہے اس وجہ سے بار بار آپ کو خط لکھنے کی ہمّت نہیں پڑتی۔ لیکن آپ کی ہدایت کے مطابق میں ہر ہفتہ آپ کو خط لکھا کروں گا۔ اگر میرے خط میں املا، انشا اور محاوروں کی جو غلطیاں ہوں اُن کو درست کرکے مطلع فرمائیے گا تاکہ میری خامیاں دور ہو جایئں۔
ہمارے ہیڈماسٹر صاحب بہت اصول اور ضابطہ کے پابند ہیں۔ اسی لیے ہم سب بچے نہایت محنت اور لگن سے پڑھنے لکھنے میں محنت کرتے ہیں۔ پڑھائی ٹھیک چل رہی ہے۔ میں خیریت سے ہوں۔ والدہ محترمہ کی خدمت میں میرا سلام کہئیے گا۔
آپ کا فرمانبردار۔
ا۔ ب۔ ج
If you have any doubt, suggestion or question, feel free to contact us.