Type Here to Get Search Results !

Advertisement

اوقات (Punctuation)

 اوقات

  (Punctuation)

JandK BOSE

اوقات
اوقات وہ علامتیں ہیں جو ایک لفظ کو دوسرے لفظ سے اور ایک جملہ کو دوسرے جملہ سے جدا کرتی ہیں. مختلف جملوں میں لہجہ، توقف، کیفیت اور منشا کو ظاہر کرنے کیلئے مختلف جملوں میں مختلف نشانات دئیے جاتے ہیں
                                  
نشان علامت نام علامت نشان علامت نام علامت
، وقف خفیف- وقف کامل یا خاتمہ
؟ علامت استفہام ! علامت تعجب یا تاسف
-: علامت تفصیلہ ......... علامت نقاط
( ) علامتِ خطوط و حدانی" " علامت واوین یا اقتباس
ـ علامتِ بط_ وقفہ
          وقف کامل
وقف کامل پر زیادہ دیر ٹھہرنا چاہئے۔ ہر بیانیہ فقرے کے آخر اور پیراگراف کے خاتمے پر یہ علامت آتی ہے مثلاً۔
احمد کل سے کام شروع کرے گا۔
پریم چند کے ناول سبق آموز ہیں۔
وقف خفیف
اس علامت کی شکل الٹا واو (،) کی سی ہوتی ہے۔ یہ علامت ایک ہی جملہ کے الفاظ اور چھوٹے چھوٹے مرکبات کے درمیان آتی ہے۔ یہ نشان جہاں نظر آئے وہاں تھوڑا سا ٹھہرنا چاہئے۔ معمولی سے ٹھہراؤ کے بعد آگے بڑھنا چاہیے۔ مثلأ۔
سیب، انگور اور کیلے بازار سے خرید کر لے آئے۔
علامت نقاط
کسی مضمون میں کہیں پر اگر کسی بات کا ذکر کرنا کسی وجہ سے مناسب نہ ہو تو اس بات کی جگہ یہ علامت نقاط بنا دیتے ہیں۔ لیکن اس طرح کہ پڑھنے والے کو اس کا احساس ہو جائے جو کسی وجہ سے نہ لکھی گئی۔مثلاً۔
امتحان کا نتیجہ سامنے آیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بتاؤں
واوین یا اقتباس
اس علامت سے کسی دوسرے کی بات، قول اور خیال کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثلاً۔
عبادت بریلوی کے خیال میں " جدید غزل برابر ترقی کے راستہ پر گامزن ہے"۔
وقفہ
انگریزی میں وقفہ کو ڈیش کہتے ہیں۔ جہاں وقفہ آتا ہے وہاں وقفِ خفیف سے ذرا زیادہ ٹھہرنا چاہیے۔ مثلاً۔
یہ غمگین چہرہ۔ یہ آنکھیں گلابی، پریشان زلفیں۔
علامت تعجب یا تاسف
اس علامت کو علامتِ نِدا بھی کہتے ہیں۔ حیرت، تعجب افسوس اور صبر کے موقع پر اس علامت کو کسی لفظ یا جملے کے آخر میں لاتے ہیں۔ مثلاً۔
آہ! ظالم نے ظلم کی حد کردی۔
علامت استفہام
استفہام کے لفظی معنی پوچھنا یا دوخواست کرنا۔ اس علامت کا استعمال کوئی سوال یا بات کرتے وقت ہوتا ہے۔ مثلاً۔
آپ امتحان میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
عالامت تفصیلہ
جب کسی بات کو کسی دوسرے ڈھنگ سے کہنا ہوتا ہے تو اس علامت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً۔
کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیے
مزہب اور سیاست
حبّ الوطنی
علامت خطوط و حدانی
یہ علامت جملہ معترضہ یا کسی چیز کی تشریح کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس عامت سے بہت سے عناصر کی تشریح ہو جاتی ہے۔ مثلاً۔
گلِ نغمہ (فراق گورگھپوری)کا بہترین مجموعہ ہے 
گئودان ( پریم چند) کا سبق آموز ناول ہے۔
علامت بط
یہ نشان شاعر کے تخلص پر یا اسم معرفہ پر لگایا جاتا ہے  مثلاً۔
JandK BOSE

 
 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement