ہوائی جہاز
ا۔ پڑھیے اور سمجھیے
معنی | الفاظ |
---|---|
پورا کرنا | طے کرنا |
مُفید، کام آنے والئ چیز | کام کی چیز |
قصہ، کہانی | داستان |
ایجاد کرنے والا، بنانے والا | موجّد |
پیٹرول کی ایک قسم جو ہوائی جہاز میں ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے | گیسولین |
مُفید، کام آنے والا | کار آمد |
مشیٖن کا پُرزہ | کَل پُرزہ |
طرف، رُخ | سمت |
ب۔ سوچیے اور بتائیے
سوال۔ ہوائی جہاز کو کس نے ایجاد کیا؟
جواب۔ ہوائی جہاز کو وِلبر رائٹ اور اروِل رائٹ جو رائٹ بردرس کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے ایجاد کیا۔
سوال۔ ہوائی جہاز کے کیا کیا فائدے ہیں؟
جواب۔ ہوائی جہاز کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے، اس کے ذریعے لمبے لمبے سفر جلدی اور آسانی سے طے کیے جاتے ہیں۔ انسان ہوائی جہاز سے طرح طرح کے کام لیتا ہے۔ ہوائی جہاز کی بدولت دنیا کے اکثر ممالک ایک دوسرے سے جُڑ گئے۔ اب ہم مہینوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کر سکتے ہیں۔
سوال۔ گلائیڈر کسے کہتے ہیں؟
جواب۔ گلائیڈرانجن کے بغیر ایک ایسے ہوائی جہاز کو کہتے ہے، جو ہوا کے دھاروں پر سوار ہونے کے لیے اپنے لمبے، مستحکم پروں کا استعمال کر کے اڑتا ہے۔
ج۔ ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجیے
پُل، رفتار، حادثہ، اسمان، ہوا
جواب۔
جملہ | الفاظ |
---|---|
پُل دریا پر بنایا جاتا ہے | پُل |
گاڑی تیز رفتار سے چلتی ہیں | رفتار |
تیز رفتار کی وجہ سے حادثے بھی ہوتے ہیں | تیز |
آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں | آسمان |
ہوا کافی تیز چل رہی ہے | ہوا |
ر۔ (ا)کے ہر جملے کا دوسرا حصہ(ب)میں تلاش کر کے جملے
مکمل کیجیے۔
(ب) | (ا) |
---|---|
کَل پُرزے بنانے میں ماہر تھے | ہوا میں اُڑنے کی کوشش سب سے پہلے |
کے لیے انجن بنانے میں کامیاب ہوئے | وقت گزرنے کے ساتھ اور لوگوں نے بھی |
اسی طرح کی کوششیں کیں۔ | دونوں بھائی مختلف قسم کے |
فرانس کے رہنے والے دو بھائیوں نے کی | کافی تجربے کرنے کے بعد وہ گلائیڈ |
جواب
(ب) | (ا) |
---|---|
فرانس کے رہنے والے دو بھائیوں نے کی | ہوا میں اُڑنے کی کوشش سب سے پہلے |
اسی طرح کی کوششیں کیں | وقت گزرنے کے ساتھ اور لوگوں نے بھی |
کَل پُرزے بنانے میں ماہر تھے | دونوں بھائی مختلف قسم کے |
کے لیے انجن بنانے میں کامیاب ہوئے | کافی تجربے کرنے کے بعد وہ گلائیڈر |
ہ۔ خالی جگہیں پُر کیجیے
بُنیادیں | بُنیاد | خواہشیں | خواہش |
---|---|---|---|
________ | یاد | ________ | کوشش |
دیواریں | دیوار | ________ | روش |
_________ | تلوار | _________ | گنجائش |
_________ | قطار | _________ | سازش |
جواب
بُنیادیں | بُنیاد | خواہشیں | خواہش |
---|---|---|---|
یادیں | یاد | کوششیں | کوشش |
دیواریں | دیوار | روشنیاں | روشن |
تلواریں | تلوار | گنجائشیں | گنجائش |
قطاریں | قطار | سازشیں | سازش |
ی۔ لکھیے
ا۔ ہاتھی چنگھاڑتا ہے
ب۔ شیر دھاڑتا ہے
ج۔ گھوڑا ہنہناتا ہے
د۔ کتا بھونکتا ہے ۔
ے۔ درجِ ذیل جملوں میں سے اسم نکرہ اور اسم معرفہ تلاش کر کے نوٹ بُک پر لکھے
دنیا کا ایک ملک سعودی عرب ہے جہاں جانے کے لئے ہوائی جہاز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مکہ اور مدینہ سعودی عرب کے دو شہر ہیں۔ مدینہ منّورہ میں حضرت محمدکی آخری آرام گاہ ہے۔ مکعہ معّظمہ میں مسجد کعبہ ہے۔ مکعہ کے
چاروں طرف چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں ہیں
جواب۔ اسم نکرہ: کسی عام شخص، چیز یا جگہ کے نام کو کہتے ہیں جیسیے، وسیم،قلم،باغ
اسم معرفہ: کسی خاص شخص،چیز یا جگہ کے نام کو کہتے ہیں جیسے، وسیم اکرم، نیلا قلم، نشات باغ
اسم معرفہ | اسم نکرہ | اسم معرفہ | اسم نکرہ |
---|---|---|---|
ہوائی جہاز | جہاز | سعودی عرب | ملک |
مسجدِ کعبہ | مسجد | مکعہ اور مدینہ | شہر |
مکعہ کی پہاڑیاں | پہاڑیاں |
If you have any doubt, suggestion or question, feel free to contact us.