سیرت
Seerat
سوال۔ سیرت پر ایک مختصر نوٹ لکھے؟
جواب۔سیرت کے معنی ہے طریقہ اور راستہ۔یہ لفظ زندگی کے حالات و واقعات کےلیےاستعمال کیا جاتا ہے۔حضرت محمد ﷺکی زندگی اور حالات کے بارے میں جو کچھ بتایا یا لکھا جاتا ہے اسے آپﷺکی سیرت کہتے ہیں، اور یہی پاک سیرت اہل ایمان کے لیے نمونے کا کام دیتی ہے اور زندگی کے ہرشعبے پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔چنانچہ اسلام کے ابتدائی دور سے آج تک آپ ﷺ کی پاک سیرت پر بے شُمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اردو میں مولانا شبلی نعمانی، سید سلیمان ندوی، محمد سلیمان منصور پوری، ابوالحسن علی ندوی،ابوالکلام آزاد، نعیم صدیقی، ماہر القادری اور دوسرے بہت سے ادیبوں اور علماء نےسیرت پر کتابیں لکھی ہیں۔
If you have any doubt, suggestion or question, feel free to contact us.