Type Here to Get Search Results !

Advertisement

سگریٹ نوشی کی تباہ کاریاں

سگریٹ نوشی کی تباہ کاریاں

سگریٹ نوشی کی تباہ کاریاں

فرہنگ

English Meaning معنی لفظ
Injurious ضرر پہنچانے والا۔ نقصان رساں مُضر
Unnecessary, waste لاحاصل۔ بیکار فضول
Bad خراب بُری
Prohibited روکنا۔ نادرست۔ نامناسب۔ ناجائز منع
Long لمبا۔ دراز طویل
Count, Number حساب۔ تعداد۔ اندازہ گنتی
Contents چیزوں کی تفصیل فہرست
Body تن۔ جسم بدن
Overweight, Lazy بھاری وزن۔ گراں بار بوجھل
Movements, Body reflexes حرکتیں۔ حرکت کی جمع حرکات
Pause, Rest وقفے۔ ٹھہرنا۔ سکنہ کی جمع سکنات
Investigation, Research جانچ پڑتال۔ تحقیق کی جمع تحقیقات
Cancer سرطان کی بیماری کینسر
Pollution ناپاکی۔ آلائش آلودگی
Slogan للکار۔ بلند آواز۔ شور نعرہ
Completely Burnt شعلہ۔ آگ۔ جلا ہوا جُھلس
Ashes خاکستر۔ بھسم راکھ
Sometimes, occasionally کھبی کھبی۔ گاہے گاہے کھبی کبھار
Available میسّر۔ موجود دستیاب
Culprit قصور۔ خطا۔ پاپ جرم
Prohibited روک۔ بندش۔ منع کرنا ممانعت
Organ, part حصے۔ ٹکڑے۔ جُز کی جمع اجزاء
Research معلوم کرنا۔ دریافت کرنا۔ دریافت تحقیق
Fatal Disea ہلاک کر دینے والا، مرض۔ خطرناک بیماری مہلک بیماری


سوالات


ا۔ سگریٹ نوشی کے خلاف سگریٹ پیکٹ پر کون سا جملہ نیا لکھا ہوتا ہے؟
جواب۔ سگریٹ نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے اس کو بین الاقوامی سطح پر Injurious to health قرار دیا گیا ہے اور سگریٹ کے ہر پیکٹ پر یہ جملہ درج ہوتا ہے۔ کُچھ سال پہلے اِس جملے میں تبدیلی لائی گئی۔ اب ہر سگریٹ پیکٹ پر یہ عبارت درج ہوتی ہے: "سگریٹ سے کینسر ہوتا ہے"۔
ب۔ سگریٹ نوشی کا شمار کِس میں ہوتا ہے؟
جواب۔ سگریٹ نوشی کا شمار فضول خرچی میں ہوتا ہے ۔
ج۔ فضول خرچی کرنے والا کِس کا بھائی ہوتا ہے؟
جواب۔ فضول خرچی کرنے والا شیطان کا بھائی ہوتا ہے ۔
د۔ سکریٹ میں موجود نکوٹین کِس مہلک بیماری کو جنم دیتا ہے؟
جواب۔ سگریٹ میں موجود نکوٹین کینسر جیسی مہلک بیماری کو جنم دیتا ہے۔
ر۔ تمباکو نوشی کے خلاف کون سا نعرہ عام ہوگیا ہے؟
جواب۔ تمباکو نوشی کے خلاف یہ نعرہ عام ہوگیا ہے: "تمہاری تمباکو نوشی میری صحت کے لیے مضر ہے"۔


خالی جگہوں کو پُر کیجیے


ا۔ سگریٹ نوشی ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
ب۔ سگریٹ پینے والوں کی تعداد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں مُبتلا ہو جتی ہے۔
ج۔ کئی لوگوں کو گلے اور پھیپھڑوں کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جاتا ہے۔
د۔ تمہاری تمباکو نوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لیے مُضر ہے۔
ر۔ تمباکو کے اندر جو کیمیاوی اجزاء پائے جاتے ہیں ان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک خاص جُز ہے۔
جوابات۔
ا۔ سگریٹ نوشی ایک بُری عادت ہے۔
ب۔ سگریٹ پینے والوں کی اکثر تعداد دل کی بیما ریوں میں مُبتلا ہو جاتی ہے۔
ج۔ کئی لوگوں کو گلے اور پھیپھڑوں کا کینسر ہو جاتا ہے۔
د۔ تمہاری تمباکو نوشی میری صحت کے لیے مُضر ہے۔
 ر۔ تمباکو کے اندر جو کیمیاوی اجزاء پائے جاتے ہیں ان میں نکوٹین ایک خاص جُز ہے۔

تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی کے مضر اثرات پر پانچ پانچ جملے لکھیے۔
تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر کچھ جملے
1. تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سب سے بڑا سبب ہے۔
2. یہ دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
3. سگریٹ نوشی سے خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں، جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
4. یہ منہ، گلے اور مثانے کے کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
5. تمباکو نوشی مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتی ہے۔
6. حاملہ خواتین کے لیے یہ بچے کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
7. تمباکو نوشی سے دانت پیلے ہو جاتے ہیں اور سانس میں بو پیدا ہوتی ہے۔
8. یہ چہرے پر جھریاں ڈال کر جلدی بڑھاپا لاتی ہے۔
9. غیر تمباکو نوش افراد بھی اس کے دھویں سے متاثر ہوتے ہیں۔
10. یہ ایک مہلک عادت ہے جو آہستہ آہستہ موت کی طرف لے جاتی ہے۔

سگریٹ نوشی کے مضر اثرات پر دس جملے
1. سگریٹ نوشی صحت کے لیے زہرِ قاتل ہے۔
2. اس سے پھیپھڑوں کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
3. سگریٹ دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
4. یہ نظام تنفس کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔
5. سگریٹ نوشی سے دانت اور مسوڑھے خراب ہو جاتے ہیں۔
6. یہ حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
7. سگریٹ نوشی سے چہرے پر قبل از وقت جھریاں پڑتی ہیں۔
8. یہ دوسروں کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے، جسے passive smoking کہا جاتا ہے۔
9. سگریٹ نوش افراد کو اکثر سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
10. یہ ایک مہنگی، نقصان دہ اور جان لیوا عادت ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement