Type Here to Get Search Results !

Advertisement

Shri Ram Chander Ji شری رام چندر جی

شری رام چندر جی

Shri Ram Chander Ji

JandK BOSE

:ا۔ فرہنگ

English Meaning مطلب لفظ
Incarnation of God بھگوان کا روپ۔ خدا رسیدہ آدمی اوتار
The belly پیٹ بطن
Successor میراث لینے والا۔ والدین کی جائیداد کا حقدار وارث
Right مناسب غنیمت
Exile جنگل میں رہنا۔گھر سے نکال دینا۔جلاوطنی بں باس
Obident حکم ماننے والا فرمان بردار
Execute عمل میں لانا تعمیل
Highest level کامل درجے تک، مکمل طور پر بدرجٔہ اتم
Slippers made of wood لکڑی کی بنی ہوئی جوتی کھڑاؤں
To be disgusted ناراض ہونا خفا ہونا
Diguise سوانگ بھرنا۔ روپ بدلنا بھیس بدلنا
Bloody خون بہانے والا خوں ریز
Lamp, a kind of candle made of soil چراغ دیپ
Dussehra or Vijayadashami marks the victory of good over evil. لنکا پر رام چندر جی کی فتح مندی کا دن دسہرہ
Diwali celebrates Rama's eventual defeat of the evil spirit Ravana, and his triumphant return to his home. کارتک کی پندرہ تاریخ کو منایا جانے والا تہوار جس پر چراغاں کیا جاتا ہے دیپاولی

:ب۔ سوالات

سوال۔ شری رام چندرجی کے والد کا نام لکھیے۔

جواب۔ شری رام چندر جی کے والد کا نام راجا دشرتھ تھا۔

سوال۔ راجا دشرتھ کی رانیوں کے نام بتائے۔ 

جواب۔ راجادشرتھ کی رانیوں کے نام اس طرح ہیں: کوشلیا، کیکئی اور سمترا۔

سوال۔ رام چندر جی کو کیوں بن باس کا حکم ملا؟

جواب۔ کیکئی نے ایک بار راجا دشرتھ کی جان بچائی تھی ، اس احسان کے بدلے میں راجا نے اُس کی ایک مانگ پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کیونکہ کیکئی اپنے حقیقی بیٹے بھرت کو راج کدی پر دیکھنا چاہتی تھی اس لئے اُس نے مانگ کی کہ بھرت کو راج گدی پر بٹایا جائے اور رام چندر جی کو چودہ برس کا بن باس دیا جائے۔ راجہ دشرتھ کو کیکئی کی یہ مانگ نہ چاہتے ہوئے بھی پوار کرنی پڑی۔

سوال۔رام چندر جی نے راجا دشرتھ کی وفات پر گدّی پر بیٹھنے سے کیوں انکار کیا؟

جواب۔ چونکہ رام چندر جی بڑے فرمابردار تھے اس لئے اُس نے اپنے باپ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کی خاطر گدی پر بیٹھنے سے انکار کیا۔

سوال۔ سیتا کو جنگل سے کون اٹھا کر لے گیا؟

جواب۔ سیتا جی کو جنگل سے راون اٹھا کر لے گیا۔

ج۔ لکھئے

ا۔ دیولی پر ایک مختصر مضمون لکھیے۔

جواب۔ دیولی دسہرہ کے بیس دن کے بعد منایا جاتا ہیں۔ اس تہوار کو منانے سے پہلے لوگ اپنے اپنے کھروں کی صفائی کر لیتے ہیں۔ اس تہوار کے دن سارا گھر روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔ دیوالی کے دن کی خاص سوغات مٹھا ئیاں اور آتش بازیاں ہیں۔ اس تہوار کے دن بچے، بوڑے، جوان،مرداور عورتیں سبھی بہت مسرور نظر آتے ہیں کیونکہ یہ تہوار سب کی دلچسپی اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ جب شری رام چندرجی چودہ سال کا بن باس گزار کر اور راون کو ہرا کر واپس آئے تو لوگوں نے رام چندر جی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے گھروں میں چراغاں کیا۔ اسی لئے یہ چراغاں  آج بھی کیا جاتا ہیں۔

ب۔ رام چندر جی پر ایک مختصر نوٹ لکھیے جس میں رام چندر جی کے بلند اخلاق کا ذکر ہو۔

جواب۔ رام چندر جی ، ہندو دیوتاؤں میں سے سب سے زیادہ پوجا کیے جانے والا دیوتا ہے جس کو سچائی اوربہادری کے مجسمہ مانا جاتا ہےہندوؤں کی مقدس کتابرامین کے مطابق شمالی ہند کی ایک ریاست اجودھیاں (اودھ) پر سوریہ ونش خاندان کا ایک اکشتری راجا دشرتھ راج کرتا ۔اس کی تین بیویاں تھیں اور چار بیٹے جن میں سے دو جڑواں تھے ؛ رام چندر، لکشمن، شتروگھن اور بھرت تھے۔رام چندر جی اپنی شہ زوری، دلیری اور نیک دلی کے سبب رعایا عوام میں بہت ہر دل عزیز تھے۔ ان کی شادی متھلاپ وری (موجودہ جنک پور موجودہ نیپال) کے راجاجنک کی بیٹی سیتا سے ہوئی تھی۔ راجا دسرتھ کی چھوٹی رانی کیکئی نے کسی جنگ میں راجا کی جان بچائی تھی جسپر راجا نے وعدہ کیا تھا کہ اس کے بدلےمیں وہ اس کی ایک خواہش پوری کرے گا۔راجا دشرتھ نے رام چندر کو بنانے کا ارادہ ظاہر کیا اور ولی عہد بناناچاہا۔ لیکن کیکیئی نے اسے اپنا عہد یا دلایا کہ وہ اس لڑکے بھرت کو اپنا نامزد کرے۔ اور رام چندر جی کو چودہ برس کا بن باس دے دیا جائے۔ راجا نے رام چندر جی کوکیکئی کی خواہش اور اپنے عہد سے آگاہ کیا تو سعادت مند اور وفا کیش بیٹے نے سر تسلیم خم کر دیا اور جنوبی ہند کے جنگلوں میں چلا گیا۔ اس برے وقت میں اس کی بیوی اور بھائی نے اس کا ساتھ دیا۔ایک دن لنکا کیر اجا، کااس جنگل سے گزر ہوا اور سیتا کو اٹھا کر لے گیا۔ رام چندر نے بند کے کی فوج جس کا سپہ سالار تھا کی مددسےلنکا پر چرھائی کی اور راون کو ہلاک کرکے سیتا کورہا کرایا۔ دشہرا کا تہوار اسی فتح کی یاد میں منایاجاتا ہے۔ اس عرصے میں 14 سال پورے ہو گئے تھے

د۔متضاد الفاظ لکھیے

ضد لفظ
ذلت عزت
بد نیک
بزدل بہادُر
جھوٹ سچائی
نفرت محبت
امن جنگ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement