Balay Aur Buray Ki Pehchan
بھلے اور بُرے کی پہچان
: فرہنگ
الفاظ ؛ معنی
سلوک ؛ برتاو۔روّیہ
دُرگت ؛ خراب حالت۔ پتلا حال
شفقت ؛ مہربانی۔رحم
حرص ؛ لالچ۔خواہش۔تمنا۔ہوس
حسد ؛ جلن۔بغض۔کہنہ
تعظیم ؛ عزت۔حرمت۔بڑاجاننا
خدا پرست ؛ زاہد۔حق پرست۔عابد
خدا رسیدہ ؛ اللہ والا۔نیک۔پرہیزگار
صحبت ؛ دوستی
غیبت ؛ کسی کی غیر موجودگی میں بُرائی کرنا
قارون کا خزانہ ؛ بڑاخزانہ۔بہت
ہمسایہ ؛ پڑوسی
عزاب ؛ تکلیف۔دکھ.
سوالات
سوال ۔بھلے آدمی کیسے ہوتے ہیں؟
جواب۔ بھلے آدمی سادہ مزاج رکھتے ہیں اور جو کچھ خدا نے دیا ہے،اس پر راضی رہتے ہیں
سوال۔بُرے لوگوں کی کیا پہچان بتائی گئی ہے؟
جواب۔ بُرے لوگوں کے دل میں حسد کی آگ روشن رہتی ہے ۔جب وہ کسی کی غیبت سنتے ہیں تو ایسے خوش ہوتے ہیں گویا ان کے ہاتھ قارون کا خزانہ لگ گیا ہو۔
سوال۔بُری صحبت سے کیا نقصان پہنچتاہے۔
جواب۔ بُرے لوگوں کی صحبت سے ہمیشہ تکلیف ہی پہنچتی ہیں۔ اور اچھا آدمی بھی بُری صحبت میں رہ کر بگڑ جاتا ہیں۔
سوال۔نیک آدمی اپنے دشمنوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟
جواب۔ نیک آدمی اپنے دشمنوں کے ساتھ وہ سلوک کرتے ہیں، جو چندن کلہاڑی کے ساتھ کرتا ہے۔ کلہاڑی اسے کاٹتی ہےمگر وہ اس کی دھار کو خوششبودار کر دیتا ہے۔
معنی لکھیےاور جملوں میں استعمال کیجیے۔
سروں پر جگہ پانا
راضی رہنا
ہڑپ کرنا
فکر میں رہنا
ٹھنڈی سانس بھرنا
جوابات۔
سروں پر جگہ پانا۔ بہت عزت پانا۔نیک لوگ اچھے اخلاق کی وجہ سے لوگوں کے سروں پر جگہ پاتے ہیں۔
راضی رہنا۔ مطمین رہنا۔ ہمیں اپنے رب سے ہمیشہ راضی رہنا چاہے۔
ہڑپ کرنا۔ کسی کا حق کھانا۔ برے لوگ دوسروں کا حق ہڑپ لیتے ہیں
فکر میں رہنا۔ پریشان رہنا۔ بُرے لوگ دوسروں کا حق ہڑپ کرنے کی فکر میں رہتے ہیں۔
ٹھنڈی سانس بھرنا۔ آہے بھرنا۔بُرے لوگ دوسروں کی ترقی دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھرتے ہیں۔
متضاد الفاظ لکھی
جدید۔ قدیم
آسمان۔ زمین۔
چاند۔ سورج
جھوٹ۔ سچ
صحت مند۔ کمزور
طاقتور۔ کمزور
امیر ۔غریب
عورت۔ مرد