Type Here to Get Search Results !

Advertisement

Daak Ka Anokha Ticket

 Daak Ka Anokha Ticket
ڈاک کا انوکھا ٹکٹ

Postal stap of Hanchi

ا۔ فرہنگ

لفظ۔               ؛           معنی

پرورش پانا۔    ؛  ۔    پالنا پوسنا

یادگاری ٹکٹ۔   ؛    کسی شخص یا واقعے کے بارے میں ڈاک ٹکٹ

پلّا۔          ؛۔      کُتے کا چھوٹا بچہ

استقبال۔          ؛۔    پیشوائی۔ سواگت

بلاناغہ۔        ؛۔  روزانہ۔ مسلسل۔ متواتر

معمول۔          ؛۔    وہ بات جو روزانہ کی جائے۔ روزانہ کیا جانے والا کام

منہ لٹکائے ہونا۔   ؛۔ مایوس ہونا۔ ناراضگی یا شرمندگی سے منہ جھکانا

متصل۔     ؛۔   پاس۔ قریب۔ نزدیک

    نقاب کشائی کرنا۔   ؛۔ پردہ اُٹھانا۔ نمائش کرنا

منتظر۔       ؛۔  انتظار کرنے والا۔ راہ تکنے والا

زبان پر چڑھنا۔  ؛۔  وردِ زبان ہونا۔ تکئیہ کلام ہونا 

ب۔ سوالات

سوال۔ بڑے لوگوں کے نام ڈاک ٹکٹ کیوں جاری کیے جاتے ہیں؟

 جواب۔ بڑے لوگوں کی یاد گار منانے کے لئیے ڈاک  ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

سوال۔ "ہانچی" کا معمول کیا تھا؟

جواب۔ جب ہانچی کی عمر ایک سال کی ہوگئی تو وہ اپنے مالک کے ساتھ ہر روز صبح کو اسٹیشن جاتا۔ ڈاکٹر برو گاڑی میں بیٹھ کر یو نیور سٹی چلے جاتے اور " ہانچی" اسٹیشن پر شام تک اُن کا انتظار کرتا رہتا۔ جب شام کو گاڑی آتی تو وہ اپنے مالک کا استقبال کرتا اور اُن کے ساتھ گھر واپس آتا۔ " ہانچی" کا یہ روز کا معمول تھا اور اس میں کھبی فرق نہیں آیا۔

سوال۔ جاپان کے لوگوں نے ہانچی کا مجسمہ کیوں بنوایا؟

جواب۔ جاپان کے لوگوں نےہانچی کی یاد میں شیبوبا اسٹیشن کے سامنے اُس کا مجسمہ بنوایا۔

سوال۔ جاپانیوں کے گیتوں اور نظموں میں کِس کا نام زندہ ہے؟

جواب۔ جاپانیوں کے گیتوں اور نظموں میں ہانچی کا نام زندہ ہے 

ج۔ لکھیے

جواب۔ ہندوستان کے پانچ مشہور لوگ جن کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں؛

سال 1948 میں مہاتما گاندی کے نام پر۔

 سال 1952 میں مرزا  اسد اللہ خان غالب کے نام پر۔ 

سال 1952 میں رابندر ناتھ ٹیگور کے نام پر۔

سال 1958 میں بپن چندر پال کے نام پر۔

سال 1964 میں سروجنی نایڈوں کے نام پر



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement