Type Here to Get Search Results !

Advertisement

Teen Kahaniya

Teen Kahaniya

 تین کہا نیاں


فرہنگ

لفظ۔         معنی

ظالم۔        :۔   ظلم کرنے والا

ضمیر۔   :۔   دل۔ دماغ

مختصر۔       :۔   چھوٹا/چھوٹی

اپنا سا منہ لے کر جانا۔     :۔   نا کام واپس لوٹنا

بدنام۔      :۔  وہ شخص جو خراب شہرت رکھتا ہو۔

انتقال۔    :۔  مرنا

پیٹھ۔   :۔  کمر

یتیم۔   :۔  جس کا باپ نہ ہو

مطالعہ۔   :۔  پڑھنا

سوالات

سوال۔ بندر کہاں رہتا تھا؟

جواب۔ بندر دریا کے کنارے ایک آم کے درخت پر رہتا تھا۔

سوال۔ مگر مچھ کی بیوی نے بندر کا دِل کیوں کھانا چاہا؟

جواب۔ اُس کو لگا کہ بندر کا دل آم کھانے کی وجہ سے بہت میٹھا

 ہوگا۔

سوال۔ بندر نے اپنی جان کیسے بچائی؟

  جواب۔ مگر مچھ نے بیوی کے کہنے پر بندر کو اپنے گھر

 میں دعوت دی۔

 لیکن راستے میں کہا کہ اس کی بیوی اُس (بندر) کا دل 

 کھانا چاہتی

 ہیں۔بندر نے سوجُھ بوجھُ سے کام لیا اور کہا کہ وہ تو اپنا دل

 درخت ہی

 پر بھول گیا اس لیے اُس کو واپس جانا پڑے گا۔ اس طرح

 اس نے

 اپنی جان بچائی۔

سوال۔ مگر مچھ کا کیا نقصان ہوا؟

جواب۔ مگر مچھ کو اُس کے بعد کبھی بھی آم کھانے کو نہ

 ملے۔

سوال۔ظالم بادشاہ کسں کام کے لیے بدنام تھا؟

جواب۔ ظالم بادشاہ اپنے ظلم کے لیے بدنام تھا۔

سوال۔ بزرگ کے جواب کو اپنے لفظوں میں لکھیے۔

جواب۔ بزرگ نے جواب دیا کہ سچی باتیں سچے آدمی ہی

 سُنتے ہیں۔جو آدمی محبت، دوستی، اور نیکی کی باتیں

 چھوڑ کر دشمنی کرنے لگا ہو، اس پر کسی بات کا اثر نہیں

 ہوتا۔

سوال۔ امیر آدمی کس پر سوار تھا؟

جواب۔ امیر آدمی کھوڑے پر سوار تھا۔

سوال۔ امیر آدمی نے بچے کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

جواب۔ امیر آدمی گھوڑے سے اتُرا اور بچے کے پاس گیا۔

 اس نے پہلے تو بچے کا پاؤں اپنی گود میں لے کر کانٹا

 نکالا۔  پھر زخم پر پٹی باندھ دی اور تب اُسے گھوڑے پر

 بِٹھا کر اُس کے گھر چھوڑ آیا۔

سوال امیر آدمی کو مرنے کے بعد کہا جگہ ملی؟

جواب۔ امیر آدمی کو مرنے کے بعد جنت میں جگہ ملی۔


درست الفاظ چُن کر خالی جگہوں کو پُر کیجیے

ا۔ دریا کے کنارے ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا درخت تھا۔ (آم، سیب)

ب۔ میں اس کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھانا چاہتی ہوں۔ (دل،جگر)

ج۔ مگر مچھ کنارے کی طرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آیا۔ ( واپس، لوٹ

 (کے

د۔ بادشاہ ظلم کے لیے بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھا۔ (بدنام، مشہور)

ر۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باتیں سچے آدمی ہی سُنتے ہیں۔ ( سچی
،

 (جھوٹی

ہ۔ امیر بڑا نیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھا۔ (دِل، صفت)

ے۔ پھر زخم پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بادھ دی۔۔ ( پٹی، مرہم پٹی)

جوابات۔ آم۔ دل۔ واپس۔ بدنام۔ سچی۔ دل۔پٹی۔

مندرجہ ذیل لفظوں سے جملے بنایئے

ظالم۔ ایک بادشاہ بہت بڑا ظالم تھا۔

بزرگ۔  بزرگ آدمی بڑا عقل مند تھا۔

عزت۔ ہمیں بڑے لوگوں کی عزت کرنی چاہئے۔

کا نٹا۔ بزرگ آدمی نے بچے کا کانٹا نکالا اور پٹی لگائی۔

زخم۔ بچے کے زخم پر بزرگ نے پٹی لگائی تھی۔

نیک دِل۔ امیر آدمی بڑا نیک دل تھا۔

خواب۔ میں نے کل رات بہت اچھا خواب دیکھا۔

جنت۔ اے خدا ہیں جنت عطا کرنا۔

مرکب فعلوں پر غور کیجیے اور جملوں میں استعمال

 کیجیے

انکار کرنا۔ بندر نے مگر مچھ کے ساتھ جانے سے انکار کیا۔

مان لینا۔ مکر مچھ نے اپنی بیوی کی صلاح مان لی۔

انتظار کرنا۔ مگر مچھ پیڑ کے نیچے بندر کا انتظار کرتا رہا۔

دیر کرنا۔ بچوں اسکول جانے میں کبھی دیر نہ کرنا۔

دھوکا دینا۔ کبھی کسی کو دھوکا نہ دینا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement