Type Here to Get Search Results !

Advertisement

Kashmir-Ki-Dastikariya

Kashmir-Ki-Dastikariya

JandK BOSE

کشمیر کی دستکاریاں 

 کشمیر کے لئے مشہور ہے کہ وہ زمین پر جنّت ہے۔ وہاں کی روح پرور آب و ہوا، حسین و دلکش مناظر ہر طرف ہریالی کا غلبہ نہایت دلکش اور فرحت بخشتے ہیں جس طرح کشمیر قدرتی مناظر کا گہوارہ ہے اسی طرح وہاں کی گھریلو دستکاریاں بھی قابلِ تعریف ہیں۔ ان کی مختلف دستکاریاں بھی قابلِ تعریف ہیں۔ ان کی مختلف دستکاریاں جیسے سونے چاندی کا کام، ریشمی پٹو، پیپر ماشی کشیدہ کاری، شال، دوشالے، گبّے، قالین، نمدے، وڈکارونگ، پوشتین وغیرہ۔ یہ تمام چیزیں کشمیری ہاتھ سے تیار کرتے ہیں۔ تیاری کے بعد ان میں اتنی کشش ہوتی ہے کہ ہر دیکھنے والا محو ہو جاتا ہے۔ چونکہ کشمیر ایک نہایت حسین اور دل خوش کن جگہ ہے، اس لئت یہاں تمام دنیا سے سیاح آتے ہیں اور وہاں کی ان خوبصورت دستکاریوں کے کچھ نمونے اپنی واپسی پر اپنے ساتھ ضرور لے جاتے ہیں۔ آج کشمیری کھریلو دستکاری کی چیزوں کی مانگ کافی بڑھ رہی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کی دستکاری مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔


برتن بنانا:- سونے چاندی اور تانبے کے برتن بنانا کشمیری کھریلو صنعت میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ تھال، گلدان، کٹوریاں، سگریٹ کیس، چمچے، ٹی سٹ وغیرہ بڑے نفیس تیار کئے جاتے ہیں۔ ان پر بڑے خوب صورت انداز میں مرصع  کاری اور مینا کاری کررے ہیں۔

شال دوشالے:- ساری دنیا میں کشمیری شال اور دوشالے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ اور ان کے بنانے والے کاریگر تعریف کے قابل ہیں۔ ان شالوں اور دوشالوں پر جو کشیدہ کاری کی جاتی ہے ان کی نفاست اور خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے۔ یہ شال دوشالے لداخی بھیڑوں کی اُون سے تیار کی جاتی ہیں۔ لداخی بھیڑوں کے اُون دیگر جگہ کی بھیڑوں سے بہتر ہوتا ہے۔


کشیدہ کاری:- اس کام کے لئے خاص طور پر سرینگر بہت مشہور ہے۔ حالانکہ یہ کام سرینگر کے علاوہ دوسرے کشمیری شہروں میں بھی کیا جارا ہے لیکن سرینگر کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ریشم کے رنگین دھاگوں سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ جو نہایت دیدہ زیب اور حسین محلوم ہوتی ہے۔ 

Kashmir Ki Dastikariya

پیپر ماشی:- یہ صنعت بھی کشمیریوں میں بہت مقبول ہے۔ پھٹے پُرانے چیتھڑوں یا گلے سڑے ردّی کاغز کے ٹکڑوں کو ایک برتن میں سڑاکر ان کی لگدی مٹی کی طرح بناتے ہیں پھر اس لگدی کو مختلف قسم کے سانچوں میں ڈھال کر مختلف خوبصورت اور عمدہ چیزیں بناتے ہیں۔ خاص طور سے سُرمے دانی، زیورات کے ڈبے، قلمدان، پھولدان، ڈبّے، سگار بکس وغیرہ۔ پھر ان پر عمدہ قسم کی نقاشی کرتے ہیں بعد میں وارنش کرکے تیار کر دیتے ہیں جو بہت دیدہ زیب ہوتی ہے۔

لوئیاں اور پٹّو:- کشمیر میں عورتیں چاہے وہ بڑے گھر کی ہو یا چھوٹے۔ سردی کے موسم میں اُون کاتیں ہیں۔ اور مرد اس اُون سے لوئیاں اور پٹّو تیار کرتے ہیں۔ یہ کام ساری وادی میں کیا جاتا ہے۔ لدّاخ میں بھی پٹّو اور کمبل کا کام ہوتا ہے۔ 

وُڈ کارونگ:- یہ کام بھی کشمیر کی بہترین دستکاری میں شمار ہوتا ہیں۔ چنار کی لکڑی اور اخروٹ کی لکڑی پر کھُدائی کا کام بڑے خوب صورت ڈھنگ سے کیا جاتا ہے۔ طرح طرح کے بیل بوٹے بنائے جاتے ہیں۔ پھر ان پر مرصّع کاری کی جاتی ہے۔ ان لکڑیوں سے میز، کرسیاں، سگار بکس، صندوق، ٹیبل لیمپ وغیرہ تیار کئے جاتے ہیں۔

Click Here For More Solutions

نمدہ سازی اور قالین بنانا:- کشمیریوں کے گھروں میں نمدہ سازی، قالین بنانا، گبّے بنانا بھی ایک بہترین دستکاری ہے۔ سرینگر میں نمدے بنائے جاتے ہیں اور اننت ناگ میں گبّے بنائے جاتے ہیں۔ قالین بنانے کا کام بھی سرینگر میں کیا جاتا ہے۔ نمدوں اور گبّوں پر کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے۔

ولو ورکس:- چھڑیاں، ٹفن بکس، ٹوکریاں وغیرہ بید کے چھلکوں سے اعلٰی پیمانے پر کرتے ہیں۔ سرینگر اور جمّوں میں کرکٹ کے بلّے بنانے کے کار خانے ہیں جو بید کی لکڑی سے تیار کئے جاتے ہیں۔

پوستین بنانے کے لئے بلّی، لومڑی اوع چیتے کی کھال بھی استعمال کرتے ہیں۔

چھنیٹ کا کام:- اس کام کے لئے سرینگر، سانبہ، جموّں، اننتناگ اور بارمولہ بہت مشہور ہیں۔ بڑے دلکش ڈیزاین بنائے جاتے ہیں۔

پتھر کا کام:- کشمیری پتھر کے کام کرنے میں بھی ماہر ہیں۔ یہ پتھروں سے مالا، ہار، کانٹے اور آرائش کی دیگر چیزیں تیار کرتے ہیں۔

غرض یہ کہ کشمیر کی کھریلو دستکاری فائدہ مند ہے خوبصورت ہے دلکش ہے اور سجاوٹ وغیرہ کے کئے بہت مشہور ہے۔

Kashmir Ki Dastikariya

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Advertisement